گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی )’ریگل آٹو موبائلز‘ نے اپنی مشہور زمانہ الیکٹرک گاڑی ’ سیریس 3‘ کو متعارف کروانے کے صرف ایک ماہ بعد قیمت میں 8 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث کیا گیاہے۔مزید برآں ڈیوٹی اور لیوی میں نظر ثانی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی ایک وجہ ہے ۔کمپنی کا مزید کا کہناتھا کہ گاڑی کی قیمت میں کا اقدام الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دینے میں اہم کر دارا دا کرے گا ۔کمپنی نے گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت میں 8 لاکھ 9 ہزار روپے کمی کی ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 83 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی صارفین کیلئے 91 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی ۔مزید یہ کہ کار کی بکنگ قیمت میں بھی 50,000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔الیکٹر ک وہیکل کے شوقین افراد ‘سیرس 3’ کو تین لاکھ روپے کی بجائے محض اڑھائی لاکھ روپے ایڈوانس دیتے ہوئے بک کروا سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close