سرکاری ملازمین کیلئے ایکساتھ تین چھٹیاں

لاہور (پی این آئی ) ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان، یوم قائد کے موقع پر ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بینک اور سرکاری ادارے 3 روز کیلئے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی حکومت نے یوم قائد کی ایک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تاہم ہفتہ وار تعطیلات بھی ساتھ ہی ہونے کی وجہ بینک اور سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 تعطیلات مل گئی ہیں۔ حکومت پاکستان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر 25 دسمبر کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک بھر میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز پیر کو یوم قائد اعظم سرکاری سطح پر منایا جائے گا جبکہ اسی روز مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔ یوں اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، جبکہ یوم قائد سے قبل ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے، اس کے علاوہ 23 اور 24 دسمبر کو بھی ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث بینک بند ہوں گے۔

قبل ازیں کابینہ ڈویژن نے سال 2024 کے لیے قومی تعطیلات کے شیڈول کا سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ،23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل ہوگی ،سرکلر کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہے جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی ،17 سے 19 جون تک عید الاضحی کی تعطیلات متوقع ہیں جبکہ 16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ہے،14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی،عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ہے،9 نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close