پرویز الٰہی نے انتخابات میں شیخ رشید کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی حمایت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ شیخ رشید صاحب سے پرانا رشتہ ہے،این اے 56اور 57شیخ صاحب کو دینا ہے، اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو منانا ہے،شیخ صاحب کی کامیابی کیلئے مکمل کوشش کریں گے۔پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،3جگہ ایم این اے اور 3جگہ سے ایم پی اے کا الیکشن لڑوں گا،

صحافی کے سوال ’’ کیا آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے‘‘؟ کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہاکہ فیلڈ ہی کوئی نہیں تو لیول کیا ہونا ہے،صدر تحریک انصاف نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،الیکشن جانبدارانہ ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا،ان کا کہناتھا کہ مجھے 2بار اٹیک ہوا، ہسپتال نہیں جانے دے رہے، یہ جنگل کا قانون ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں