9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پی این آئی)گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔
پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی،

عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب، زبیر نیازی، زرتاج گل، اکرم ساہی کے وارنٹ جاری کئے۔
پولیس کی جانب سے عدالت سے کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں