چین کے ساتھ درآمد، برآمد کا کاروبار کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وفاقی وزیر برائے خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے چین کے ساتھ درآمد اور برآمد کا کاروبار کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی ہے۔ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایگزم بینک کے آپریشن کا آغاز خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، ایگزم بینک کے ذریعے سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی، بینک کے قیام سے درآمد اور برآمد کنندگان کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایگزم بینک سے برآمد کنندگان کو اقتصادی تحفظ حاصل ہوگا، ایگزم بینک پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے میں اہم کردار ادا کرے گا، بینک ایکسپورٹ کے فروغ اورپاکستانی ایکسپورٹرز کیلئے سہولت کاری میں معاون ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینک سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو کریڈٹ انشورنس اور گارنٹی کی خدمات بھی میسر ہوں گی، ایگزم بینک ایکسپورٹرز کو تجارت، مالیات اور انشورنس کوریج فراہم کرے گا، بینک ایکسپورٹرز کی عدم ادائیگی کے خطرے سے بچانے میں معاون ہوگا،ایگزم بینک کی کامیابی ویتنام میں دیکھی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں