اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔سوشل میڈیا پر بھی صارفین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے لی شدت ریکٹر سکیل پر 3.2 نوٹ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 45 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں