پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) لیمینیشن پیپرز دستیاب ہونے پر ایک ہفتے کے تعطل کے بعد ملک بھر میں پاسپورٹس کی پرنٹنگ شروع ہوگئی۔

پاسپورٹ آفس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لیمینیشن پیپرز کی فراہمی سے پاسپورٹ کا اجراءمعمول پر آ گیا ہے۔ ترجمان کی طرف سے بتایا گیا کہ لیمینیشن پیپرز کی فراہمی کے بعد پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں 3دن میں پرنٹنگ مکمل کی جا رہی ہے جبکہ ارجنٹ کیٹیگری میں 5دن میں پاسپورٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ نارمل پاسپورٹ کا اجراءایک ماہ کے اندر ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں