پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔ پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اورچودھری ارشد نے پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کیا ہے۔ سابق ایم پی اے چودھری ارشد نے کہا کہ 9مئی کا واقعہ ہم سیاستدانوں پر بوجھ ہے ۔ سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ،کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا اور نہ ہی انتخابات میں حصہ لوں گا۔ سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔9مئی کے ذمہ داران جو بھی ہیں انھیں سزا ملنی چاہیے۔ پی ٹی آئی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے لودھراں سے سابق ممبر قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں شفیق ارائیں 2018 کے عام انتخابات میں لودھراں شہر کے حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ شفیق آرائیں کے بعد جہانگیر ترین اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی مذاکرات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں