الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

چکوال(آئی این پی)انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تمام تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ ضلع چکوال کی دوقومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال میڈم قراۃ العین ملک ہی الیکشن کی نگرانی کریں گی۔

میڈم قراۃ العین ملک پنجاب کے آٹھ ڈپٹی کمشنر ز جن کا آٹھ جنوری کو پرموشن کورس میں نام ڈالا گیا تھا ان میں شامل ہیں مگر اب تبادلوں پر پابندی کی وجہ سے میڈم قراۃ العین ملک محکمانہ کورس پر نہیں جا سکیں گی اور بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنردونوں فرائض الیکشن کے موقع پر اپنی خدمات سرانجام دیںگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close