اپنا گھر بنانیوالوں کیلئے اہم خبر، سیمنٹ کی بوری کتنی سستی ہوگئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1272 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.28 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1276 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1189 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.07 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1190 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250 روپے، راولپنڈی 1223 روپے، گوجرانوالہ 1280 روپے، سیالکوٹ 1300 روپے، لاہور1350 روپے، فیصل آباد 1300 روپے، سرگودھا1280 روپے، ملتان 1271 روپے، بہالپور1300 روپے، پشاور1242 روپے، اوربنوں میں 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1157 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر1250 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1205 روپے، اورخضدارمیں 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close