پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری

لاہور (پی این آئی) ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کردی گئی۔

 

 

 

تفصیلات ک مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر کرایوں میں بھی کمی کر دی ہے اور دو ماہ کے دوران کرایوں میں مجموعی طور پر 10 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا نوید کے درمیان اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، آئندہ پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایہ نامی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے گا، تمام بسوں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر روٹ پرمٹ بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔بتاتے چلیں کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا اعلان کیا، اس حوالے سے نگران وزیر اعظم نے 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتوں میں کمی اور نئی قیمتوں کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے، نگران وفاقی حکومت کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک کیلئے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

 

 

 

لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، مٹی کا تیل 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 29 پیسے فی لیٹر سستا کر دیے گئے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 34 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت276 روپے21 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 02 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 164 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close