اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹرین پرویز خٹک کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہٹ دھرمی کرتے اور کسی کی نہیں سنتے تھے صرف اپنی چلاتے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کروا سکتے،کچھ سننا بھی پڑتا ہے، فیصلے یکطرفہ نہیں ہوتے لیکن خان صاحب اپنی مرضی کرتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ فیض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد بھی کرتے تھے۔
سربراہ پی ٹی آئی پی نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے لیکن کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز خٹک عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں صحت کارڈ ان کا منصوبہ تھا، عمران خان کہتے ہیں انہیں مقبولیت حاصل ہے انہیں الیکشن میں اس کا اندازہ ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں