فواد چوہدری کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ اہلیہ حبا چوہدری نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کسی پارٹی کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

 

 

حبا چوہدری کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ ان کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اداروں سے درخواست ہے کہ الیکشن مہم چلانے دیں، اپنی ذات کیلئے نہیں فواد چوہدری کیلئے ووٹ مانگنے نکلی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اور فواد چوہدری ایک پیج پر ہیں، فیصل چوہدری اتنے اہم نہیں کہ ان کا ذکر کروں، علم نہیں کہ وہ خود ٹکٹ لے رہے ہیں یا نہیں۔ میں فواد چوہدری کی پیغامبر ہوں۔ فردوس عاشق اعوان ہمارے خلاف کچھ نہ کچھ کہتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close