طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے دوران پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے طلباءو طالبات کے لیے یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سردی کے موسم میں صوبے کے تمام سکولوں کے طلباءو طالبات کسی بھی رنگ کا سویٹر یا جیکٹ پہن کر سکول آ سکتے ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے اس حوالے سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں، جن میں سکول انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طالب علم کے خلاف مختلف رنگ کا سویٹر ، جیکٹ، کوٹ، ٹوپی اور جرابیں پہننے پر کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔یونیفارم پالیسی میں یہ نرمی جنوری اور فروری، دو ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close