نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اچھی خبر سنا دی

لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش برسانے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔

پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی، 15 سے زائد دنوں سے اس پر کام کر رہے تھے اور آج تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسائی گئی، اس دوران لاہور کے تقریباً 10علاقوں میں مصنوعی بارش ہوئی، اس کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بہت تعاون کیا پاکستان کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر تھا اور صبح 9 بجےسے ہی مصنوعی بارش کے حوالے سے کام جاری تھا، بارش کا پہلا شاٹ ہوگیا اگلا شام یا رات تک متوقع ہے، یو اے ای کی ٹیم یہاں موجود تھی، اس نے معاملات دیکھے، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر ہوتا ہے، پنجاب کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، سموگ ٹاورز بھی جلد انسٹال ہو جائیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ لاہور میں 12 سموگ کنٹرول ٹاور لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے، ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا، پنجاب حکومت سموگ سے نمٹنے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہی ہے جو انسانی بس میں ممکن ہے، لاہور میں 12مقامات پر سموگ ائیر فلٹر آئیونائزر یونٹس لگائے جائیں گے، سموگ پر قابو پانے کے لئے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے، اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی، پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی، لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دیا ہے، محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ کو غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close