اسلام آباد(پی این آئی)نگراں حکومت نے محمد عثمان چاچڑ کو ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن تعینات کردیا، گریڈ 22 کے محمد عثمان چاچڑ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے عام انتخابات سے قبل اہم تعیناتی کردی ، محمد عثمان چاچڑ کو ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن تعینات کردیا گیا۔
ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا ، وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گریڈ 22 کے محمد عثمان چاچڑ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔
گذشتہ روز نگراں وزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرائع نے بتایا تھا کہ سرفرازبگٹی کی جانب سے تیرہ دس کو استعفیٰ دیا گیا تھا اور نگراں وزیراعظم نے آج استعفے کو منظور کیا۔
سرفرازبگٹی کا بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کا امکان ہے تاہم الیکشن سے پہلے نگراں کابینہ سے مزید استعفوں کاامکان ہے اور آئندہ الیکشن کیلئے اہل ہونے کیلئے نگراں کابینہ سے استعفے دیئےجا سکتے ہیں۔
بلوچستان کے نگران وزیر برائے کھیل اور ثقافت نوابزادہ جمال خان رئیسانی بھی مستعفی ہو گئے، ذرائع کے مطابق میرجمال رئیسانی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، میرجمال رئیسانی الیکشن میں حصہ لیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں