چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رخصت پر، قائم مقام کون؟

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 180 کے تحت جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آئندہ ہفتے سے موسم سرما کی تعطیلات میں بیرون ملک جائیں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں