استحکام پاکستان پارٹی نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی، بڑی سیاسی وکٹیں اُڑ ا لیں

لاہور (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے 25 عہدیدار شامل ہو گئے۔ لاہور ڈویژن کے صدر مراد راس نے یوتھ ونگ ممبران کو ویلکم کیا اور پارٹی مفلر پہنائے، مراد راس کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو یوتھ ونگ کے عہدوں پر تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی دیئے گئے۔

سید شجاع شاہ صدر، زین نیاز نقوی جنرل سیکرٹری، نعمان چودھری سینئر نائب صدر، چودھری ارسلان ساہی اور وسیم منیر کو استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔صدر لاہور ڈویژن مراد راس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیدار بھرپور محنت سے کام کریں، ہم اپنے کام کی بنیاد پر الیکشن جیتیں گے، ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close