دہشت گرد اور 6 سہولت کار گرفتار، ملزمان کے کہاں اکاؤنٹس تھے؟

مہمند(آئی این پی)سی ٹی ڈی مہمند ریجن نے کارروائی کر کے دہشت گرد اور 6سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کے مطابق دہشت گرد اور سہولت کاروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے بھتے میں لیے گئے بینک چیکس بھی برآمد ہوئے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا کہ ملزمان سے 6لاکھ روپے اور 30لاکھ روپے کے چیکس جبکہ ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی،

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان لوگوں کو افغانستان کی سمز سے کال کرتے تھے، ان کے کئی نجی بینکوں میں اکاونٹس تھے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد نے بتایا ہے کہ گروپ میں30ملزمان ہیں، 20کی نشاندہی ہو گئی ہے، گروپ کے 3دہشت گردوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 3زیرِ تفتیش ہیں،انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان کے 2باشندے بھی گروپ میں شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار ہوچکا ہے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد گروپ کا کمانڈر اعتبار شاہ افغانستان میں روپوش ہے، بھتہ خورگینگ کے مجموعی طور پر 8افراد گرفتار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں