میری جان چھڑاؤ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے روس کے صدر پوتن سے رابطہ کر لیا

ماسکو (شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت میں غزہ کی انسانی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ کریملن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازع میں خطے کی نازک صورتحال خاص طور پر غزہ کی پٹی میں خراب انسانی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ روسی صدر پوتن نے ہرقسم کی دہشت گردی کو مسترد اور اس کی مذمت بارے اپنے اصولی مقف کو دہرایا اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کرنے والی شہری آبادی کو اس کے سنگین نتائج سے بچانا ضروری سمجھتے ہیں۔

کریملن کے مطابق روس عام شہریوں کی مشکلات میں کمی اور کشیدگی کے خاتمے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے روسی شہریوں اور ان کے اہلخانہ کے انخلا اور غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی میں مزید تعاون میں باہمی دلچسپی بھی ظاہر کی۔ کریملن نے کہا ہے کہ پوتن اور نیتن یاہو نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close