غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت مکمل، جج نے کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔ کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی۔۔۔۔ آج پیر کی صبح بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے سول جج کی عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔۔۔ درخواست گزار خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کر لیے۔۔۔۔

جس کے بعد فاضل جج نے کہا کہ وہ کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلے کا اعلان بعد میں کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close