اسلام آباد(پی این آئی)غیر قانونی خریداری کرنے اور کرپشن پر فواد چوہدری کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف 29 نومبر کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زمینوں کی خریداری میں بے شمار کرپشن کی ہے۔
جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر پرل گلوبل ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کی رشوت وصول لی، اینٹی کرپشن جہلم سرکل نے فواد چودھری کی کرپشن پر پہلے بھی انکوائری کی تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت لے کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچایا، فواد چوہدری نے اپنے فرنٹ مین شیرباز کے ذریعے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رقم وصول کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں