تاحیات نا اہلی کا قانون ختم ہو چکا، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑکا کہنا ہے کہ میرے مطابق تاحیات نااہلی کا قانون ختم ہو چکا ۔اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ سننا اچھا اقدام ہے،یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا،تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست کو 2سال ہو گئے،

ان کاکہناتھا کہ صرف نواز شریف نہیں، 100سے زائد لوگوں و تاحیات نااہل کیا گیا،بہت اچھا ہوا اگر سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست کو مقرر کرے،میرے مطابق تاحیات نااہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close