سی این جی اسٹیشنز کیلئے گیس بحال

اسلام آباد (پی این آئی) سوئی نادرن نے پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی، پنجاب میں تین ہزار سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی نادرن نے پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی بحالی کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں،چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے گیس کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ پنجاب میں سینتیس لاکھ گاڑیاں سی این جی پر تھیں، سی این جی سیکٹر کا کاروبار صرف دس فیصد رہ گیا ہے، اس صنعت کی تباہی کے ذمہ داران کا بھی تعین ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close