مسلم لیگ (ن ) کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حسین الٰہی کا تہلکہ خیز اعلان

اسلام آباد (پی این آئی ) سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے سابق ایم این ایے چوہدری حسین الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو ذاتی طور پر ویسے بھی مسلم لیگ ن پسند ہی نہیں۔چوہدری حسین الہیٰ نے موہلہ لنگڑیال میں ناصر ادیب لنگڑیال کے والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن پوری قوت کے ساتھ لڑیں گے اور گجرات کی شان بڑھائیں گے۔جب ان سے پی ٹی آئی میں واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو چوہدری حسین الہیٰ نے کہا کہ ہم اپنی ذاتی شناخت کے ساتھ ہی الیکشن لڑیں گے۔چوہدری برادران کے خاندان کو نظر لگ گئی ہے دعا کریں ہم پھر سے ایک ہو جائیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور انکے وفد کی چوہدری شجاعت حسین صاحب کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ کے معمالات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں، پاکستان مسلم لیگ کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معملات میں موجود ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ اس سے زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ن لیگ اور ق لیگ میں قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا ہے۔ چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے،گجرات میں ایم پی اے کی نشست پر ن لیگ اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں