چوہدری پرویزالٰہی کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) نیب نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے پرپرویز الہی کے شریک ملزم خبیب قاسم کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے ملزم خبیب قاسم کو عدالت میں پیش کردیا گیا ، عدالت نے سب انجینئر خبیب قاسم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئےملزم کو دوبارہ 12 دسمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ملزم پر گجرات سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close