کامیابی پاکستان کا مقدر ہے،خون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، خون کے آخری قطرے تک ملک کی حفاظت کریں گے،سیکورٹی فورسز کو کے پی کے غیور عوام کی پُرعزم حمایت حاصل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاورکا دورہ کیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا،جنرل عاصم کو سیکیورٹی صورتحال،انسداد دہشتگردی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ غیرقانونی تارکین کی وطن واپسی اور ضم اضلاع میں ترقی کی پیشرفت کےبارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےبہادری کا مظاہرہ کرنیوالے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ہے،جوانوں نےانسداددہشتگردی کارروائیوں کےدوران شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے،کامیابی پاکستان کامقدرہے،خون کےآخری قطرےتک ملک کی حفاظت کریں گے،پاک فوج مادروطن کےایک ایک انچ کی حفاظت کافریضہ اداکرتی رہےگی۔
آرمی چیف نےقومی ورکشاپ خیبرپختونخوا کےشرکا سے بھی خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں استحکام اورترقی کےمنصوبوں پرپیشرفت حاصل ہوئی ہے، امن واستحکام کیلئےدشمنوں کےعزائم کوجامع حکمت عملی سےناکام بنا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غیرقانونی تارکین کی واپسی کافیصلہ حکومت نے ملکی وسیع ترمفادمیں کیا، غیر قانونی مقیم افراد کو باعزت طریقے سےانکےملکوں میں واپس بھیجاجارہاہے،۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close