خام تیل کی قیمتوں میں مزید کتنی کمی ہوگئی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 13 سینٹ کمی ہوگئی، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوکر5 ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ اور یوایس کروڈ آئل کی قیمت 13 سینٹ فی بیرل کم ہوگئی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ کروڈ فیوچر کی نئی قیمت 77.12 ڈالر اور یوایس کروڈ آئل کی قیمت 72.19 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، قیمتوں میں مزید خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اور مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی لیٹر تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز فی تولہ سونے کے نرخ 4200 روپے کم ہوئے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار114 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہےعالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 2928 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچیج میں آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جہاں کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 63 ہزار 475 پر ٹریڈ کرنے لگا۔ بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی کی تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 212 پوائنٹس اضافے سے 62 ہزار 700 پوائنٹس پر پہنچا، اس کے علاوہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 27 پیسے کمی ہوئی جس کے نتیجے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 284.25 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close