مریم نواز نے عمران خان کے جیل سے جاری پیغام پر رد عمل جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کے نوازشریف پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں مریم نوازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے طنز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتا تھا 9 مئی کے حملے میں نے نہیں بلکہ میرے کارکنان نے کیئے تھے، آج کہتا ہے کہ 9 مئی نوازشریف نے کرایا تھا ، یعنی 9 مئی کو تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان نوازشریف سے ہدایت لے رہے تھے ،

واہ جی واہ۔یاد رہے کہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو مین عمران خان کا کہنا تھا مجھے جس طرح پکڑا گیا، سب ایک پلان تھا، نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، جیل میں کسی مشکل میں نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں نے بشری بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے سے متعلق سوال پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چند سیاسی رہنماں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close