الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹ اُڑا لی

کراچی(پی این آئی)پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گرا دی،سابق رکن اسمبلی ایم کیو ایم شیراز وحید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،پیپلزپارٹی کی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی،ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں،سابق صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کے تبادلے کئے جارہے ہیں،نگران سیٹ اپ میں جو افسران لگے انہیں دوبارہ ہٹایا گیا، پیپلزپارٹی کے کہنے پر نگران حکومت میں کوئی افسر نہیں لگایا گیا،ان کاکہناتھا کہ ایم کیو ایم مختلف اداروں پر دباؤ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی والا راستہ اختیار کر رہی ہے،سب ملکر بھی پیپلزپارٹی کو نہیں ہرا سکتے،پیپلزپارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے شیراز وحید اپنا کردار ادا کریں گے۔سعید غنی نے کہاکہ ن لیگ کے لوگ برملا لاڈلہ ٹیگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہتے ہیں اگلی حکومت ہماری ہے،نوازشریف کو نیا لاڈلہ کہنے پر بہت برامنایا جاتا ہے۔

جب ہماری لیڈرشپ نوازشریف کو نیا لاڈلہ کہتی ہے تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اداروں پر الزامات لگائے،یہی کام اس وقت جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اور بشیر میمن کررہے ہیں،بشیر میمن افسران کو کال کرکے دھمکا رہے ہیں،ن لیگ کے لوگ نوازشریف کی سیاست کا جنازہ نکال رہے ہیں۔پی پی رہنما کاکہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ نوازشریف کو اس طرح کی سیاست نہیں کرنا چاہئے،ن لیگ کے لوگ نوازشریف کے نعرے اور سوچ کا جنازہ خود نکال رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close