تیل قیمتوں میں پھر کمی

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ فیوچر 0.6 فیصد،یا 49 سینٹ کم ہوکر78.39 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 0.6 فیصد،یا 42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔گزشتہ ہفتے 2 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی،اوپیک پلس نےعالمی پیداواری سرگرمیوں کی سست روی سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔انرجی فرم کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے امریکی آئل رگس میں پانچ سے 505 تک اضافہ ہوا، جو ستمبر کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں