پارٹی ٹکٹ کیلئے کسے ترجیح دی جائے گی؟ ن لیگی سینئر رہنما نے بتا دیا

لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لمبی جدوجہد کرنے والے ساتھیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کے انٹرویوز کی دن بھر کی مشق تھی، مسلم لیگ ن نے مجھے ڈویژن کا انچارج بنایا تھا، مسلم لیگ ن لاہور کے 7قومی اسمبلی اور 14صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے انٹرویو کئے گئے،

سعد رفیق نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ نوجوان بھی آئے، وکلا بھی آئے، یہ انٹرویو جاری رہیں گے اور پیر کو لاہور ڈویژن کے انٹرویو مکمل کر لئے جائیں گے، حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں لیکن ان کو علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہئے، کوئی شکایت ہے تو حق سے کریں، پارٹی لیڈر شپ موجود ہے کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن آواز باہر نہیں جانی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں