دانیال عزیز کے احسن اقبال پر الزامات، خواجہ سعد رفیق بھی میدان میں آگئے

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا اپنی ہی پارٹی کے رہنما دانیال عزیز سے ہونیوالا تنازع طول پکڑتا جارہا ہے اور اب اس تنازعے کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق بھی بول پڑے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دانیال عزیز کو کوئی شکایت ہے تو وہ حق سے کریں پارٹی لیڈر شپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے، علاقائی سیاسی معاملے کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close