آئندہ الیکشن میں کہاں کہاں ن لیگ کی حکومت ہوگی؟ لیگی رہنما حنیف عباسی کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی ( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے پیپلز پارٹی سے مل کر حکومت بنانے کی بجائے حکومت ہی نہ بنانے کا مشورہ دے دیا، کہتے ہیں ’ اگر پہلے جیسی اتحادی حکومت ہوئی تو نوازشریف اپنا وژن مکمل نہیں کرسکیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول دونوں شہبازشریف کو بڑا بھائی کہتے رہے ہیں لیکن شہبازشریف سے متعلق بلاول کی باتیں اخلاق سے گری ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی کا حساب انگور کھٹے والا ہے، آپ نے شو باز کہا ہے تو پھر آپ بھی سندھ کو ٹھیک کرکے شو بازی کرلی، پیپلزپارٹی سے کہتا ہوں ’محنت کر حسد نہ کر‘۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی وزارتوں میں مداخلت نہیں کی اور آپ ان کی کارکردگی دیکھ لیں، بلاول بھٹو کی وزارت خارجہ میں کیا کارکردگی رہی، ممی ڈیڈی وزیر خارجہ لگا دیں گے تو کامیابی حاصل نہیں ہوگی، پورے سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں، انہوں نے سندھ والوں کو صحت اور تعلیم بھی نہیں دی، سندھ کے اسکول، کالجز میں جانور بندھے ہیں، وڈیروں نے زمینوں پر قبضہ کرلیا، قومی اسمبلی میں بلاول نے وزیراعظم کو کہا ہمیں لاڑکانہ اور کراچی ٹھیک کرکے دیں، بلاول نےاسمبلی میں کہا ہمیں سندھ میں شہبازشریف چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاڈلے نہیں ہیں بس انصاف دیر سے ملا، اب پنجاب میں ہم جیتیں گے، بلوچستان میں بھی ن لیگ حکومت بنارہی ہے، خیبرپختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحادی حکومت بنائیں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی سے ٹکر کا مقابلہ ہوگا، ہماری جماعت کے لوگ ق لیگ سے اتحاد کے حق میں نہیں ہیں۔

گجرات کی ایک 2 نشستوں پر اختلاف تھا اب سیٹ ایڈجسٹمنٹ لیڈر شپ کا فیصلہ ہوگا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا کر ملک نہیں چل سکتا لیکن 9 مئی والے عناصر کو نکال دیں، اگر 9 مئی والوں کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ دینی ہے تو کالعدم تنظیموں کو بھی ہونی چاہیئے، شیخ رشید کی بات کا یقین نہیں انہوں نے کسی کام کا چلہ نہیں کاٹا بلکہ جھوٹ بولتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں