یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی ائرلائنز پرعائد پابندی ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی ایاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ اور برطانیہ کی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔یورپی ایوی ایشن ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے اور سی ایاے کا آن سائٹ سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یورپی ایوی ایشن ٹیم آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پاکستان سے روانہ ہوگئی ہے،

یورپی ایوی ایشن ٹیم کی رپورٹ مثبت آنے پرتمام پاکستانی ایئرلائنز پرپابندی ختم ہوجائے گی۔یاد رہے جولائی دوہزاربیس سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنزپریورپی ملکوں کیفضائی آپریشن پرپابندی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں