ن لیگی سینئر رہنما کا کسی بھی لوٹے کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ن لیگ کی جانب سے نواز شریف وزیراعظم ہوں گے ۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز خود اپنا مذاق اڑا رہے ہیں، وہ خود ذمہ دار ہوں گے، یہ دانیال عزیز کا کوئی ذاتی ایجنڈا ہو گا، مہنگائی کا وزارت منصوبہ بندی سے کوئی تعلق نہیں تھا، مہنگائی کا دارومدار ایکسچینج ریٹ سے ہوتا ہے،

ہم نے صوبائی موقف لیا ہے شاید اسی لئے دانیال عزیز ناراض ہیں، نارووال مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، دو تین بار وفاداریاں تبدیل کرنے والوں پر نارووال اعتبار نہیں کرے گا، ہم کسی لوٹے کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر پارٹی پردھبہ نہیں لگانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، پاکستان نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمیں اسٹریٹجی، اصلاحات کی ضرورت ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close