عام انتخابات میں سرپرائز دینے کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں سرپرائز دے گی۔چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق، مثالی معاشرے کا قیام اور پاکستان کی ترقی و سلامتی ہمارے منشور کا لازمی حصہ ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ اور نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے، کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے بہترین بیج کی فراہمی اور جدید کھیتی باڑی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔چودھری شافع حسین نے مزید کہا کہ کے پی کے اسمبلی میں ہماری نمائندگی ہو گی، کے پی کے میں پی ٹی آئی کی 9 سالہ حکومت کا احتساب ضروری ہے، یوتھ کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹرز کو فعال اور جدید کرنے کی ضرورت ہے، جس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close