واشنگٹن(پی این آئی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے 70 کی دہائی میں پاکستان کی ثالثی میں چین کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔ ہنری کسنجر نے 60 اور 70 کی دہائی میں امریکی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے اسلام آباد کے راستے بیجنگ کے خفیہ دورے بھی کیے تھے اور انہوں ںے 1971 میں خفیہ طور پر اسلام آباد سے بیجنگ کے لیے اڑان بھری تھی۔ ہنری کسنجر نے پاکستان کی مدد سے کمیونسٹ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں