حالات قابو سے باہر

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی سیشن عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی ہے۔۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔۔۔۔ کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پتہ چلے گا کہ مجھ پر کتنے کیسز ہیں۔۔۔۔ شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کر رہے ہیں، اصل مسئلہ معاشی ہے، حالات لوگوں کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close