محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار سمیت شمال مشرقی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔پنجاب کے وسطی،جنوبی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 3 ، گوپس منفی 2 ، کالام، قلات اور سکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں