بھرپور معاونت کی یقین دہانی، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے ملاقات۔اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین پرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بتا یا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی کے تحت آزادکشمیر میں صرف اور صرف مستحق افراد کو امداد دے رہے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے چئیرمین پرسن ڈاکٹر امجد ثاقب کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق افراد تک امداد کو پہنچانے کو یقینی بنائے۔وزیراعظم نے چیئر پرسن کو یقین دلایا کہ حکومت بی آئی ایس پی کے ساتھ بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے غربت شماری کے نیشنل انڈکس کے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے مختلف فلاحی پروگرام کیلئے مستحقین کی نشاندہی میں بی آئی ایس پی کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا اعادہ کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں