ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کرلی

لاہور (پی این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان دوبارہ سے شروع، کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت کی بھی بڑی چھلانگ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2030 ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی۔ جبکہ کرنسی اور صرافہ مارکیٹوں کے برعکس اسٹاک مارکیٹ میں پیر کا دن بھی کافی مثبت رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 23 کروڑ 23 لاکھ 29 ہزار 217 روپے مالیت کے 27 کروڑ68 لاکھ 57 ہزار 891 شیئرز کا لین دین ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں