پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کیلئے ایک اور بُری خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ میں ٹریفک میں خلل ڈالنے، ایمپلی فائر ایکٹ، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ طلبا تنظیم کی شکرپڑیاں میں میوزیکل نائٹ پروگرام منعقد کرنے پر درج کیا گیا، پروگرام میں پاکستان اور حکومت مخالف تقاریر کی گئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت طلباء کو اشتعال دلاتے رہے، مقدمہ میں شیر افضل مروت سمیت 20 افراد ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں