الیکشن کے بعد قومی حکومت کے قیام کی تجویز، نواز، زرداری ،عمران کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہ بننے کا مشورہ

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہ بنیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد علی درانی نے کہا کہ ملک کی تین بڑی جماعتوں کے قائدین قومی حکومت کی راہ ہموار کریں، وزیراعظم بننے کی کوشش کے بجائے اپنی متبادل قیادت سامنے لائیں۔محمد علی درانی نے کہا کہ وہ سابق صدر آصف زرداری کے قومی حکومت کی تشکیل کے پلان سے اتفاق کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دیگر قائدین بھی قومی حکومت کی تشکیل سے متعلق اپنی سوچ کا مظاہرہ کریں، قومی حکومت موروثیت اور نااہلی کی سیاست ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔محمد علی درانی نے کہا کہ قومی حکومت کا قیام معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ سیاست اور فوج کے درمیانی ٹکرائوکو ہمیشہ کیلئے ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اب موروثی سیاست نہیں چل سکتی ، سیاسی جماعتوں کا قومی حکومت پر اتفاق سے سلیکشن کی سیاست ختم کردے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں