انتخابی عمل تیز، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکریڑیز کو خط لکھ کر صوبوں سے پولنگ سٹاف کی فہرستیں مانگ لیں۔الیکشن کمیشن کے جاری مراسلہ میں کہا گیا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے لئے 10 لاکھ پولنگ سٹاف کی ضرورت ہو گی، آئین کے تحت تمام وفاقی، صوبائی ادارے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، الیکشن کمیشن نے صوبوں سے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی فہرستیں بھی طلب کر لیں۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری توانائی کو بھی مراسلہ جاری کر دیا، الیکشن کمیشن نے وزارت توانائی سے بھی افسروں کی فہرست مانگ لی، الیکشن کمیشن کا گورنر سٹیٹ بینک کو بھی مراسلہ جاری، الیکشن کمیشن نے نیشل بینک اور متعلقہ بینکوں کے افسروں کی بھی فہرستیں مانگ لیں۔الیکشن کمیشن نے اکانٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کرتے ہوئے اکانٹنٹ جنرل سے بھی افسروں کی فہرست طلب کر لی، الیکشن کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرز کو جلد فہرستیں مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close