تحریک انصاف کو پھر بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے مزید 2 رہنماوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

لاہور سے تحریک انصاف کے 2 امیدواران خالد گھرکی اور عبدالکریم خان نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔ تحریک انصاف کے نائب صدر شیخوپورہ اور امید وار برائے صوبائی اسمبلی محمد اقبال اور ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔دریں اثنا قصور سے بھی تحریک انصاف کے اہم امیدوار ندیم ہارون پارٹی کو خداحافظ کہہ گئے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ 9 مئی واقعات اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد متعدد اہم رہنما پارٹی سے تعلق توڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close