ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپور کی زیر سرپرستی ہڑتال میں شامل نمائندہ افراد سے وزراء کمیٹی کے مذاکرات

میرپور (پی آئی ڈی) حکومت آزادکشمیر کی طرف سے وزراء پر بنائی گئی کمیٹی کے ممبران اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپور کی زیر سرپرستی ہڑتال میں شامل مختلف تنظیموں کے نمائندہ افراد کے درمیان پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں مذاکرات کا پہلا سیشن نہایت ہی خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔جس میں ڈسٹرکٹ با رایسوسی ایشن کی طرف سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی غور وخوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مذاکرات کوجاری رکھا جائے گا اوراس سلسلہ میں مزید مشاورت کی جائے گ کرکے اگلے مرحلہ میں جو بھی فیصلہ کیاجاری رکھے جائیں گے۔

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران میں وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین، وزیر مواصلات چوہدری اظہر صادق،وزیر امور منگلا ڈیم و ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید،وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی و ممبران مجلس عاملہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کامران طارق ایڈووکیٹ،سابق صدر بار راجہ ذوالفقار احمد،سابق صدر راجہ امتیاز حسین، نائب صدر بار چوہدری عاشق حسین، جنرل سیکرٹری بارسردار فضل رازق ایڈووکیٹ، چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سید صابر حسین شاہ،چوہدری محمدعارف، کونسلر سردار شفیق، سابق صدر چیمبر آف کامرس فیصل منظور، افتخار مغل، انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد، راجہ خالد خان، چوہدری شوکت، ماواں شبیر، آصف ڈار،کونسلر چوہدری رزاق اور دیگر نے شرکت کی۔
انتظامیہ کی طرف سے کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی راجہ عرفان سیلم،چیف انجینئر برقیات سعید گیلانی، ایس ای برقیات نذیر مغل کے علاوہ محکمہ برقیات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں