اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو باچا خان ائیرپورٹ پر طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ دریں اثنا شوکت یوسفزئی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہا تھا، مجھے باچا خان ایئرپورٹ پر روک دیا گیا، بورڈنگ پاس اور کلیئرنس ملنے کے بعد کیوں روکا گیا؟ مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی میرے خلاف کوئی ایف آئی آر ہے، پھر بھی مجھے روک دیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک ائیرپورٹ پر بٹھا کر پھر جانے کا کہا گیا، اس کیخلاف عدالت جا رہا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں