کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ لاہور میں صرف سعد رفیق کی سیٹ جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، جو ن لیگی پالیسیوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔ ندیم افضل چن، پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان اور ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی پی رہنما نے پنجاب کی نگراں حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سلیکشن ہوگی تو پھر اس کو الیکشن کیسے کہا جاسکتا ہے؟ اس وقت الیکشن کا جو ماحول بنایا جارہا ہے، پنجاب بڑا صوبہ ہے پنجاب کا فیصلہ ہوتا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی یہی ہورہا ہے۔ مجھے پنجاب میں نگران حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض ہے، جہاں پر مرضی بحث کرلے۔ جلسے کرنے اور مینار پاکستان میں جلسہ کرنے میں بڑا فرق ہے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مصدق ملک نے کہا کہ اگر کسی کو سیاست سے ہٹانا ہے تو ووٹ کے ذریعے ہٹا دیں، اگر لوگ نہیں سمجھتے کہ ان بابوں کو نہیں لانا چاہیے تو وہ ووٹ کے ذریعے ہٹا دیں گے، جس طرح کی بلاول زبان استعمال کررہے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ بلاول کہے میں چھوٹا ہوں ان کو ہٹا کر مجھے موقع دیں، نہ ہی سیاست میں ایسا ہوتا ہے۔
بلاول ووٹ کے ذریعے ضرور آئیں اور اپنی پالیسی سامنے رکھیں، اگر لوگ چاہیں گے کہ نوجوان یا کسی چھوٹے کو لایا جائے تو وہ لے آئیں گے۔ لیکن اگر لوگ سمجھیں گے کہ جنہوں نے 12 ہزار میگاواٹ بجلی لگائی ، 2 بلین فٹ کے گیس کے کارخانے لگائے،موٹرویز بچھائیں، فارم ٹو روڈ سڑکیں بنائیں، دانش سکول کھولے یا سٹی اسکین لگائے تو لوگ ان کو ووٹ دیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ میں روز جلسے کررہی ہے، پی ٹی آئی کو اگر اجازت نہیں مل رہی تو پیپلزپارٹی کیسے کہہ رہی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی؟ جلسوں میں آکر کہہ رہی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں