ورلڈکپ فائنل میں شکست، بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑی غلطی بتا دی

احمد آباد(پی این آئی) بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہم نے فائنل میں بہت اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے رزلٹ ہمارے حق میں نہیں آیالیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی ۔ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد روہت شرما نے افسردگی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کی امید نہیں تھی ،اگر ہم 20سے 30رنز مزید بنا لیتے تو یہ ہماری مدد کر سکتے تھے ۔ جب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول بیٹنگ کر رہے تھے تو ایسا لگ رہا تھا کہ 270سے 280رنز بنا لیں گے لیکن پھر وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ 240رنز کے ساتھ ہم ابتدائی وکٹیں لینا چاہتے تھے لیکن ٹراوس ہیڈ اور مارنس لبو شگنے کو کریڈٹ جاتا ہے ، آسٹریلیا نے ابتدائی تین وکٹیں لینے کے بعد گیم کو اچھی طرح سنبھالا۔آسٹریلیا نے ہمیں گیم سے باہر کردیا اور لائٹس کے نیچے وکٹ بیٹنگ کے لیے مزید بہتر ہو رہی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں